21 فروری 2016 - 16:15
روسی صدر نے شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنےپر تاکید کی

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

روسی صدر نے کاخ کرملین میں فوجی حکام کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر نزاع کو سیاسی گفتگو اورمذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ہے ہم شام کے بحران کو بھی سیاسی گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ گذشتہ چند برسوں میں بعض عربی اور مغربی ممالک نے دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کرکے بحران کو شدید بنانے کی کوشش کی ہے۔

.......

/169